منشیات فروشوں کو دو ہفتے کی ڈیڈ لائن، ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن کی تیاریاں

31

مانسہرہ : منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو گرینڈ آپریشن لانچ کرکے ڈرگ ڈیلرز کے خاتمے کے لئیے 2 ہفتے کی ڈیڈ لائن. 2ہفتوں کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں اور خاتمے کے حوالے سے پبلک سے فیڈ بیک لیا جائے گا (ڈی پی او مانسہرہ)

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے بطور ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ کا چارج سنبھالنے کے فورا بعد ڈی پی او آفس میں اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا ، میٹنگ میں تمام ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

تھانوں کی سطح پر پبلک کے مسائل سن کر انکو قانون کے مطابق جلد از جلد حل کریں۔جو ایس ایچ او پبلک کی کمپلینٹ نہیں سنے گا وہ تھانے کا ایس ایچ او نہیں رہے گا (میٹنگ میں ہدایات جاری)

اسلحہ کی نمائش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں اسلحہ کی نمائش قابل قبول نہیں ہے جو بھی اسلحہ کی نمائش کرکے عوام کے دلوں میں ڈر بیٹھانے کو کوشش کرے گا اسکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائ عمل میں لائ جائے گی۔

انھوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کہ مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلئیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کریں اور انھیں گرفتار کرکے متاثرہ فیملیز کو ریلیف فراہم کریں۔

ضلع بھر میں جاری چائنیز پروجیکٹس کی سیکیورٹی اور سیاحتی مقامات پر ٹوریسٹ اور لوکل عوام کی سیکیورٹی پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں