4 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

31

ہریپور : ہری پور تھانہ سرائےصالح پولیس کی کاروائی ، 4 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار ۔

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ۔

تھانہ سرائے صالح کی حدود سیریاں میں 4 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کا افسوسناک واقع پیش آیا۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 376.53CPA.109 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتےہوئے مرکزی ملزم عبدالرحمان ولد زرین سکنہ سیریاں کو گرفتار کرلیا ۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں