مانسہرہ : تھانہ بٹل حدود نیل بن گرینائیٹ مائنز پارٹنرز ميں مالی تقسیم کاتنازعہ شدت اختیار کر گیا. شہزاد خان پشاوری ٹھیکیدار کی جانب سے مائنز پارٹنر فریدون تنولی پر بھتہ وصولی، مائنز ترسیل روکنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیوں کا الزام، تھانہ بٹل میں رپورٹ درج. فریدون تنولی گرفتار.
جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل منتقل. تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹل کی حدود نیل بن میں باوثوق پولیس ذرائع کے مطابق واقع لیز پر حاصل کی گئی گرینائیٹ مائنز پارٹنرز ميں مالی تقسیم کاتنازعہ شدت اختیار کر گیا.
اس حوالے سے شہزاد خان ولد محمد علی سکنہ پشاور نے تھانہ بٹل میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ مجھے میری گرینائیٹ مائنز پر کام کے دوران فریدون تنولی سکنہ گجراں پڑھنہ آئے روز تنگ و پریشان کرنے امیت کام بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور کام چلانے کی صورت بھاری بھتہ وصولی کا مطالبہ کرتا ہے.
اور چند روز قبل ہمارے گرینائیٹ سے بھرے ٹرک بالی منگ روڈ پر بامسلح افراد کے ہمراہ رقک کر انگین نتائج کی دھمکیاں دیں. جس پر تھانہ بٹل پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے فریدون تنولی کو گرفتار کرلیا. اور مقامی عدالت میں پیشی کے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا. اس حوالے سے جلد مزید انکشافات متوقع ہیں.