نواں شہر محلہ قلعہ منصور روڈ پر آوارہ کتوں کے حملے سے دو معصوم بچے زخمی

71

ایبٹ آباد: نواں شہر محلہ قلعہ منصور روڈ پر آوارہ کتوں کے حملے سے دو معصوم بچے زخمی ہو گئے۔ علاقے میں شدید خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ بچے خوف کے باعث گھروں سے اسکول جانے سے بھی گریز کرنے لگے ہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر متعدد شکایات درج کروانے کے باوجود متعلقہ اداروں نے کوئی عملی کارروائی نہیں کی۔ واسا اور ٹی ایم اے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر ڈی ایچ او آفس کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں، جبکہ نواں شہر کے شہری روزانہ خطرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے فوری نوٹس لینے اور آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں خصوصاً بچوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں