آئس سمگلر و ڈیلر اسفاق کو 2200 گرام آئس اور 1200 گرام ہیروئن برآمد کر کے موقع پر گرفتار

14

ایبٹ آباد: صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کی آئس کے خلاف ایمرجنسی کا نفاذ۔

آئس فروشوں، سمگلروں اور ڈیلروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤنز جاری ہے۔

فیصل خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد کی سربراہی میں نسیم خان ایڈیشنل ایس ایچ او کی بمعہ دیگر نفری ایک اور بڑی کاروائی۔

ڈھانگر روڈ پر خفیہ اطلاع پر دوران کاروائی آئس سمگلر و ڈیلر اسفاق کو 2200 گرام آئس اور 1200 گرام ہیروئن برآمد کر کے موقع پر گرفتار کرلیا۔

مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لئے تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد میں مقدمہ درج۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں