تورغر : ڈپٹی کمشنر تورغر جناب انور زیب صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب علی شیر صاحب نے پولیو کیس ریسپانس (CR) مہم کی مانیٹرنگ کی۔
مانیٹرنگ کے دوران ٹیموں کی فیلڈ کارکردگی، گھر گھر ویکسینیشن کے عمل، اور مہم کے اہداف کے حصول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحب نے پولیو ٹیموں کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ تمام ٹیمیں اپنی سرگرمیاں پوری ذمہ داری اور عزم کے ساتھ سرانجام دیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور ضلع تورغر کو پولیو فری بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔