ایبٹ آباد : نواں شہر جھاڑیاں روڈ پر واقع ایک مسجد میں یو پی ایس اور بیٹریوں کی چوری روکنے کے لیے زنجیروں اور تالوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس افسوسناک اقدام نے معاشرتی اور اخلاقی زوال کی عکاسی کی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ موجودہ تعلیمی نظام میں تربیت اور اخلاقیات کا شدید فقدان ہے۔
ملک میں قانون اور انصاف کے غیر مساوی نظام نے عام شہریوں کا اعتماد متزلزل کر دیا ہے، جس کے باعث جرائم پیشہ عناصر بے خوف ہو کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کر رہے ہیں۔