عوام کو دودھ کے ساتھ کتنے جراثیم “مفت” میں مل رہے ہیں

25

ایبٹ آباد : تصویر میں نظر آنے والا گندا فریزر پھل گلاب روڈ پر ایک دودھ فروش کی دکان پر موجود ہے۔ فریزر پر جمی ہوئی کائی اور گندگی سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام کو دودھ کے ساتھ کتنے جراثیم “مفت” میں مل رہے ہوں گے اور شاید اسی سے ڈاکٹروں کا روزگار بھی چل رہا ہے۔

بھلا ہو ‎ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کا۔ جنہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو بھی ان کے فرائض یاد کراتے ہوئے کام پر لگایا ہوا ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں جہاں آج تک کسی نے کوئی چیکنگ نہیں کی۔ وہاں پر بھی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کی زیر نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) جنید سعید نے پھل گلاب روڈ پر مارکیٹ انسپیکشن کی۔

‎معائنہ کے دوران گوشت، پھل، سبزی، مرغی اور دودھ کی دکانوں کو چیک کیا گیا۔ صفائی کی صورتحال، نرخ نامے اور اشیائے خوردونوش کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

‎خلاف ورزیوں پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک خلاف ورزی کرنے والے کو جیل بھی بھیج دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں