گھریلوناچاقی کاشاخسانہ بیوی نے پسٹل سے فائرسے کرکے خاوندکوقتل کردیا

35

مانسہرہ …گھریلوناچاقی کاشاخسانہ بیوی نے پسٹل سے فائرسے کرکے خاوندکوقتل کردیا مقتول سات روز قبل سعودی عرب محنت مزدوری سے گھرواپس آیا تھا ۔بیٹے کی رپٹ پر ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج ۔

گزشتہ روز مانسہرہ جبڑی میں ملزمہ نسرین بی بی نے پولیس ایف آئی آر کیمطابق اپنے خاوندعبدالرشید جوکہ سات روزقبل سعودی ارب محنت مزدوری سے واپس آیاتھا کوگھریلوناچاقی کی بناء پر پسٹل سے فائرکرکے قتل کردیا ہے سٹی پولیس نے بیٹے حسن کی رپٹ پر ملزمہ نسرین بی بی زوجہ عبدالرشید کیخلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا

تھانہ سٹی (-) خاوند کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والی مسمات(ن ) گرفتار ، بیٹے کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

محلہ جبڑی کے رہائشی حسن ولد عبدالرشید نامی نوجوان نے اپنے والد عبدالرشید ولد شریف الدین عمر 61/62 سال کے قتل کی رپورٹ اپنی والدہ کے خلاف درج کرائ۔

رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ والدین کے درمیان اکثر گھریلو جھگڑا ہوتا تھا۔آج رات بھی آپس میں جھگڑا ہوا تو والدہ نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے والد جانبحق ہوگئے۔

پولیس نے مدعی کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔جس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں