ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے وژن منشیات سے پاک ہری پور مہم کا تسلسل جاری ۔
ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے بابر خان ولد زرولی خان سکنہ حال محلہ کھیوہ سیکٹر نمبر 3 کو گرفتار کرکےقبضہ سے 2 کلو 515 گرام چرس برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے سید اقرار حسین شاہ ولد سید اقتدار حسین شاہ سکنہ جنڈیال کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلو 880 گرام چرس برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے شبیر ولد الطاف سکنہ درویش کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلو 15 گرام چرس اور45 گرام آئس برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی شہریار خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے جہانگیر ولد شبیر سکنہ تلوکر کو گرفتار کرکے قبضہ سے 94 گرام آئس برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔