ایبٹ آباد: ضلعی انتظامیہ کو حویلیاں کے میگا مالز میں اوور پرائسنگ سے متعلق عوامی شکایات موصول ہوئیں، جس پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں نے ٹیم کے ہمراہ حویلیاں کے بڑے میگا مالز کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور اوور پرائسنگ پر کوبھاری جرمانے عائد کیے گئے اور نوٹسز جاری کیے گئے۔
یہ کارروائی عوام کو معیاری اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے عمل میں لائی گئی۔