قصاب پر بھاری جرمانہ اور حوالات بند

28

‎ایبٹ آباد : ضلعی انتظامیہ کوموصول ہونے والی شکایت پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز زرک یار خان تورو کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ جنید سعید نے کاغان کالونی کے علاقے میں غیر قانونی طور پر ذبح کیے جانے والے مویشی کےکیس کی جانچ کی۔

‎موقع پر جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ مویشی بیمار تھا اور اسے مالک نے 40 ہزار روپے کے عوض ایک قصاب کو فروخت کیا تھا۔

‎اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قصاب کو حوالات بھیج دیا اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔

‎یہ کارروائی عوام کو مضرِ صحت گوشت کی فراہمی روکنے اور فوڈ سیفٹی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں