مانسہرہ پولیس نے دوران ناکہ بندی لاکھوں روپوں کی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

2

مانسہرہ : تھانہ پھلڑہ پولیس نے رات 3 بجے پڑھینہ بازار گلی بدرال سے دوران ناکہ بندی لاکھوں روپوں کی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، لکڑی سے بھری گاڑی پکڑ کر تھانہ میں بند کر دی۔

تھانہ پھلڑہ پولیس روٹین کے مطابق گشت پر موجود تھی کہ اطلاع ملی کہ ایک گاڑی ٹیوٹا ویگن گاڑی ہے جس میں غیر قانونی لکڑی لوڈ ہے۔

پولیس نے ناکہ بندی پر متعلقہ گاڑی کو روکا تو فرںٹ سیٹ پر بیٹھا ایک شخص اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ڈرائیور سیٹ پر بیٹھے شخص اور ساتھ بیٹھے شخص کو گرفتار کر کرلیا گیا۔

ڈرائیور نے اپنا نام محمد فرہاد ولد حیدرزمان سکنہ سنجیالہ جبکہ ساتھ بیٹھے دوسرے شخص نے اپنا نام عابد ولد عزیزالرحمان سکنہ سنجیالہ بتایا۔سرسری پوچھ گچھ پر ملزمان نے بتایا کہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے بھاگنے والا شخص افغان باشندہ عمران تھا اور یہ لکڑی افغان باشندے عمران ولد گل زم اور اشرف ولد عبدالرحمان سکنہ پڑھینہ کی مشترکہ ہے۔

ملزمان کی تلاشی کے دوران دونوں گرفتار ملزمان سے 1،1 پستول اور گولیاں برآمد ہوئ۔ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پکڑی گئ لکڑی کو قانونی کاروائ کے لئیے محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں