ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں 7ویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

73

مانسہرہ: ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں Emerging Trends in Bioinformatics & Biosciencesکے موضوع پر 7ویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ دو روزہ کانفرنس میں ترکی اور دیگر ممالک کے سائنسی ماہرین، مندوبین اور ریسرچ سکالرز سمیت ملکی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے بائیو سائنسز کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس کے پہلے روز مہمان خصوصی وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر عالمی سطح پر بائیو انفارمیٹکس اور بائیو سائنسز جیسے سائنسی میدان میں تحقیقی سرگرمیاں ایڈوانس لیول پر ہیں جس سے مستفید ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوان طلباء و طالبات کو عالمی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں سے روشناس کریں تاکہ بائیوانفارمیٹکس کی فیلڈ میں بین الاقوامی ریسرچ سے مستفید ہوتے ہوئے ملکی تحقیق میں جدت اور تیزی لائی جا سکے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کے بائیو انفارمیٹکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت مذکورہ موضوع پر لگاتار 7ویں کانفرنس کا انعقاد نہایت خو ش آئندہے اور اس سے کانفرنس میں شرکت کرنے والے پاکستانی سکالرز اور محققین کو تحقیق کے میدان میں ہونے والی عالمی پیشرفت سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بائیو انفارمیٹکس کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد سائنس کے مختلف علوم کو یکجا کرنے میں معاون ثابت ہوگی اور تحقیق کے میدان میں مختلف رجحانات کو ایک نئی سمت عطا کرے گی۔

کانفرنس میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کے بائیو انفارمیٹکس کے ماہر ڈیرک متحت بھی شریک ہیں۔انہوں نے بائیوسائنسز کے شعبے میں ہونے والی عالمی پیشرفت کے متعلق شرکاء کو معلومات فراہم کیں۔ اس سے قبل یونیورسٹی کے بائیو انفارمیٹکس کے ہیڈ اور سیمینار کے چیف آرگنائز ڈاکٹر فیصل نوروز نے کانفرنس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

سیمینار کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔کانفرنس میں یونیورسٹی کے سائنسی شعبہ جات سے وابستہ پروفیسرز، طلباء و طالبات اور سکالرز شرکت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں