پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں جوائنٹ موک ایکسرسائز

26

مانسہرہ: ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں جوائنٹ موک ایکسرسائز۔

موک ایکسرسائز میں CTD، سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ اور ایس ایچ او تھانہ صدر نے حصہ لیا۔جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز قاضی ماجد نسیم نے موک ایکسرسائز کی براہ راست نگرانی کی۔

مشق کا مقصد ہنگامی صورتحال میں فورسز کے درمیان رابطہ، کوآرڈینیشن اور فوری رسپانس کی استعداد بڑھانا تھا۔

پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان نے مشق کی نگرانی کی اور شریک افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشترکہ ایکسرسائزز موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں انتہائی معاون ہیں۔

مشق کے دوران سرچ اینڈ کلیئرنگ، محاصرہ اور ریپڈ رسپانس جیسے مراحل کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تمام یونٹس نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں