ترقیاتی منصوبوں کے مسائل

19

مانسہرہ: سابق امیدوار این اے-14 مانسہرہ سلیم عمران خان سواتی کے فرزند احمد شاہ میر خان سواتی نے ٹی ایم اے بالاکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹی ایم او کامران شاہ صاحب کے ساتھ پائپ کی تقسیم اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

بعد ازاں احمد شاہ میر سواتی نے خود تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ سب سے پہلے انہوں نے چیئرمین شوہال نجف سہیل خان سے ملاقات کی اور اُن کے علاقے میں مکمل ہونے والے روڈ پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔

اپر بٹریرہ اور لوہر بٹریرہ کا دورہ کیا جہاں عزیز الرحمان صاحب ، حاجی گل زمان صاحب ، حاجی بشیر صاحب ، غلام حیدر ، میاں عمران یوتھ کونسلر ، عبدالحمید اور میاں قاسم صاحب موجود تھے ۔ اس کے علاوہ نئی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف سڑکوں کا بھی وزٹ کیا۔

انہوں نے دوگہ میں لگنے والی پروٹیکشن وال اور تعمیر شدہ روڈ کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد یونین کونسل گڑھی حبیب اللہ اور ویلج کونسل پوڑ گلڈھیری کی ڈویلپمنٹ سائٹ کا دورہ کیا، جہاں اہلِ علاقہ نے ان کی ذاتی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ بھی پاکستان تحریک انصاف اور۔سلیم عمران خان سواتی کے شانہ بشانہ چلنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں