ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید کا لائیوسٹاک، فشریز اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کا دورہ۔
● اے ڈی سی نے ملٹی لیول “ملک ٹیسٹنگ لیب” کا معائنہ کیا، جہاں مختلف
دکانوں سے جمع کیے گئے دودھ کے سیمپلز کی ٹیسٹنگ کا جائزہ لیا۔
● اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت کے ADP پروگرام “Community Dairy & Meat Development (CD&MD)” کے تحت ضلع ایبٹ آباد کے منتخب قصابوں میں مختلف مشینری اور آلات تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام کا مقصد معیاری، محفوظ اور صحت بخش گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
● قصابوں کو فراہم کی گئی مشینری میں جدید اسٹینڈرڈ ایکوپمنٹ، حفاظتی اوزار، اسٹین لیس اسٹیل ٹولز، سینیٹری میٹریل اور گوشت کی ہائیجینک ہینڈلنگ کے لیے مخصوص آلات شامل ہیں۔ یہ اقدام قصابوں کو جدید معیار کے مطابق دکانیں چلانے میں مدد فراہم کرے گا۔
● ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام کو صحت مند گوشت کی فراہمی، بیماریوں سے بچاؤ اور قصاب مارکیٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہے۔ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوامی صحت کے لیے ایسے اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔