بٹیڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

69

کولئ پالس : ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان جناب نورالامین صاحب کی ہدایت پر اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل کولئ پالس کوہستان جناب علی راز خان صاحب کی سربراہی میں بٹیڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں عوام نے علاقے کے مسائل، خصوصاً سڑکوں کی حالت، پانی کی فراہمی، بجلی، صحت اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق اپنے مطالبات پیش کیے۔

اے اے سی صاحب نے تمام شکایات اور تجاویز غور سے سنیں اور عوام کو یقین دلایا کہ جو مسائل فوری نوعیت کے ہیں ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر مسائل متعلقہ محکموں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں