سلاٹر ہائوس کی صفائی ستھرائی

36

بٹگرام : صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سہیل کے ہمراہ بٹگرام سلاٹر ہاؤس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود ٹی ایم اے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری، صاف اور صحت بخش گوشت کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

مزید برآں، صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر کرنے اور موجود سہولیات کو فعال و معیاری رکھنے کے لیے بھی ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی صحت کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں