بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد کے ہمراہ محکمۂ زراعت کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا، عملے کی حاضری اور کارکردگی کا باریک بینی سے معائنہ کیا، اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے دفتر میں مجموعی انتظامی صورتحال اور سروس ڈیلیوری میکانزم کا بھی مشاہدہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری حل، شکایات کے بروقت ازالے اور سہولیات کی بہتر فراہمی کے لیے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والے عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔