ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت خسرہ و روبیلا مہم کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس آج کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔
جس میں ہیلتھ ٹیموں کی کارکردگی، آؤٹ ریچ سرگرمیوں اور مہم کے دوران کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ایبٹ آباد، ڈبلیو ایچ او ایریا کوآرڈینیٹرز، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔
◀️ اجلاس میں مہم کے بارویں روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں خسرہ و روبیلا (MR) کوریج 100% رہی، جبکہ پولیو (OPV) کوریج 98% رپورٹ ہوئی۔
◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں تمام مِسڈ اور رفیوزل بچوں کو کور کرنے کے لئے اتوار اور پیر کو “کیچ اَپ ڈے” کے طور پر منظم سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔
◀️ بتایا گیا کہ رفیوزل اسکولوں کو پیر کے روز مکمل طور پر کور کیا جائے گا تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔
◀️ کم کارکردگی والے یونین کونسلز کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ اتوار کو بھی سرگرم رہیں اور 100% ٹارگٹ یقینی بنائیں۔