مانسہرہ : ریسکیو ۱۱۲۲ مانسہرہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ جناب ابرار علی کی سربراہی میں نومبر ۲۰۲۵ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
مانسہرہ: ریسکیو ۱۱۲۲ مانسہرہ نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 339 ایمرجنسیز میں 321 زخمیوں اور مریضوں کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔
ان ایمرجنسیز میں:
150 ریفرل سروس(ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقلی)
26 روڈ ٹریفک حادثات
140 میڈیکل ایمرجنسیز
17 آگ لگنے کے واقعات
03 گولی لگنے کے اور 03 دیگر ہنگامی نوعیت کی صورتحال شامل تھیں۔
ریسکیو ۱۱۲۲ کنٹرول روم مانسہرہ کو گزشتہ ماہ 17478 کالز موصول ہوئیں، جن میں صرف 339 ایمرجنسی كالز 17139 غیر ضروری یا فیک کالز شامل تھیں۔