مانسہرہ پولیس نے تین ملزمان کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لیا

11

مانسہرہ : ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور خصوصاً منشیات سمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری۔

اسی سلسلے میں تھانہ لاری اڈہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستہ تین ملزمان کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پانو روڈ پر دورانِ ناکہ بندی ایک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 8 کلو 812 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر گاڑی میں موجود دونوں ملزمان جہانزیب ولد نوران شاہ سکنہ چمکنی پشاور اور امیر زیب ولد برکت شاہ سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ یہ منشیات ضلع مانسہرہ میں ایک شخص کے لیے سمگل کر کے لائے تھے۔ اس معلومات کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کوہستان کالونی میں چھاپہ مار کر تیسرے ملزم عبدالوکيل ولد سکندر خان کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے مزید 1 کلو 990 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں