ایبٹ آباد : سرکاری گاڑیوں کو افسران اور ان کے اہل خانہ اس انداز میں استعمال کر رہے ہیں گویا یہ ان کی ذاتی ملکیت یا خاندانی میراث ہو۔ زیر نظر تصویر میں محکمہ تعلیم تورغر کی سرکاری گاڑی نمبر A-1006 رات دس بجے لنک روڈ ایبٹ آباد پرفرینچر اور دیگر سامان لے جاتے ہوئے دیکھی گئی ہے، جو کہ کھلی خلاف ورزی اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہے۔
دوسری جانب، عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے حکومتی نمائندے اس وقت پوری توجہ عمران خان کی رہائی کی سیاست پر مرکوز کیے ہوئے ہیں، جبکہ محکموں کی نگرانی، کارکردگی اور نظم و ضبط سے متعلق معاملات پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر مؤثر کارروائی کی جائے اور محکمہ جاتی احتساب کو فعال بنایا جائے۔