ہری پور پولیس مقابلہ ، ضلع ہری پور کی سر زمین پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ

32

ہریپور : جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور
ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ ہمراہ نفری پولیس کے تربیلہ جھیل روڈ پر ناکہ بندی پر موجود تھے کہ تین موٹر سایکل سوار آئے جن کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا ۔

جنہوں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل پھینک کر پولیس ٹیم پر باادارہ قتل فائرنگ شروع کردی ۔پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی کی جو فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم زخمی ہو کر گر پڑا پڑا جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔

جن کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں اور اسی طرح علاقے کو گیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔زخمی ملزم سے اسلحہ پستول 30بور معہ ایمونیشن قبضہ میں کرکے ملزم کو بغرض علاج معالجہ ٹرامہ سنٹر منتقل کیا ۔زخمی ملزم نے دریافت پر اپنا نام جنید عرف جیدی ولد ہیبت خان سکنہ محلہ عید گاہ ہری پور بتلایا ۔زخمی ملزم اس سے قبل پنجاب اور ہزارہ کے دیگر اضلاع میں بھی ڈکیتی ،چوری ،کارلفٹنگ اور گینگ ریپ کے متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا۔

زخمی ملزم جنید عرف جیدی کے خلاف اس سے قبل مقدمہ علت 326سال 2020جرم 324.382.34پی پی سی تھانہ صدر ہری پور ،مقدمہ علت 1147سال 2022 جرم 381A تھانہ سٹی ہری پور ،مقدمہ علت 208سال 2022جرم 380.34پی پی سی تھانہ صدر ضلع مانسہرہ ،مقدمہ علت 226سال 2022 جرم 392.411 تھانہ حسن ابدال ضلع اٹک ،مقدمہ علت 269سال 2022 جرم 392.411 تھانہ حسن ابدال ضلع اٹک میں ملوث
جبکہ مقدمہ علت 903سال 2025جرم 375A تھانہ سٹی ہری پور میں مطکوب ہے ۔

زخمی ملزم جنید اور اسکے دیگر ساتھیوں کے خلاف زیر دفعہ 324.353.15AA.34 پی پی سی کے تحت تھانہ کھلابٹ میں مقدمہ درج رجسٹر کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں