ہریپور : ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں مستحق مریضوں کے لیے اچھی خوشخبری۔
سابق وزیر بلدیات یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان کی خصوصی کاوشوں سے ایک اہم فلاحی منصوبہ منظور ہوا، جس کے تحت 30 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہری پور میں مستحق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
اس فلاحی منصوبے کی نگرانی اور عملدرآمد میں درج ذیل معزز شخصیات کا کلیدی کردار ہے:
ایم ایس ڈاکٹر منور خان، چیئرمین فیصل ترک ،(HMC ممبر) پروفیسر فاروق احمد ممبر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی ہری پور
ملک سہراب خان ممبر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی ہری پور
یہ منصوبہ 600 سے زائد مستحق مریضوں کو 5 ہزار روپے تک کی مفت ادویات فراہم کرے گا، جس سے عوام الناس کو حقیقی ریلیف حاصل ہوگا۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور اس احسن اقدام پر تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ یہ سلسلہ مزید وسعت اختیار کرے گا۔