ڈی پی او ہری پور پولیس سہولت مرکز کا دورہ

34

ہریپور : ڈی پی او ہری پور پولیس سہولت مرکز کا دورہ ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور کا پولیس سہولت مرکز کا دورہ ۔ سٹاف سے ملاقات کی اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا ۔ پولیس سہولت مرکز میں آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کی ، سہولت مرکز میں دی جانے والی سہولیات اور سٹاف سے متعلق پوچھ گچھ کی ۔

ڈی پی او ہری پور نے سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ اور شائستگی سے پیش آئیں ۔ شہریوں کی آسانی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

ڈی پی او ہری پور نے کہاکہ عوام دوست پولیسنگ اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیع ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس سہولت مراکز کو مذید فعال اور موثر بنایا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں