کنگ عبداللہ ہسپتال میں وارڈز کی صفائی، انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ

21

مانسہرہ: کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی نے نائٹ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عائشہ رِفع کے ہمراہ رات کے وقت تمام وارڈز اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران نائٹ شفٹ میں موجود تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی گئی اور وارڈز کی صفائی، انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ملازم اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس اچانک معائنے کا مقصد عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں