کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال کے مسائل

35

مانسہرہ: کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال کے مسائل کے مستقل حل کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری ہے۔ خالد خان سواتی، اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی نے 27 نومبر کو ہونے والی اہم میٹنگ میں اسپتال کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، آئی ایم یو ڈائریکٹر سمیت ھسپتال ایم ایس و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی تھی۔ میٹنگ کے دوران اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بہتری کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ ایمرجنسی وارڈ سمیت ھسپتال کے مختلف شبہ جات میں میڈیکل ریپس کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ضلع مانسہرہ کے سابق صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن و ممبر ایچ ایم سی خالد خان سواتی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ اور حکام نے ادارے کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوامی سہولیات میں بہتری اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ خالد خان سواتی نے امید ظاہر کی کہ حالیہ اقدامات سے کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں