ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ریٹ لسٹ پر عملدرآمد اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 14 دکانیں سیل، 29دکاندار گرفتار، جیل منتقل۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ٹیم کے ہمراہ مارکیٹس کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی، گراں فروشی پر 14 دکانیں سیل، 29 دکانداروں کو گرفتار کرتے ہوے جیل بھیجا گیا۔
اس کے علاوہ شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا گیا۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ ریٹ لسٹ سےمتعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553 پر مطلع کریں۔