ایبٹ آباد: ورٹیکس انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ورٹیکس کالج آف نرسنگ ایبٹ آباد میں رنگارنگ سپورٹس ویک۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر فرمان اللہ خان تھے۔ جنہوں نے اس ہفتہ وار ایونٹ کا افتتاح کیا اور طلبہ کو ٹیم ورک، نظم و ضبط اور صحت مند مقابلے کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی۔
تمام شعبہ جات کے طلبہ نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ مارچ پاسٹ کیا اور یکجہتی و ڈسپلن کا مثالی مظاہرہ پیش کیا۔ اسپورٹس ویک کے دوران کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن، فٹ سال، ایتھلیٹکس اور متعدد انڈور گیمز کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
فرمان اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل طلبہ کی کردار سازی، قیادت اور برداشت جیسی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔ انہوں نے شاندار انتظامات کرنے پر آرگنائزنگ ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔