مانسہرہ : ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر، جناب اسد محمود لودھی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائٹس) نے معذور افراد کے عالمی دن (PWDs) کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقاریب کی صدارت کی:
1. ہیپلنگ ہینڈ آرگنائزیشن ایبٹ آباد روڈ داتا
2. گلوبل پارک، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ۔
ان تقاریب میں معذور افراد کی بحالی، صحت یابی اور معمول کی زندگی کی جانب واپسی کی کامیاب کہانیوں کو نمایاں کیا گیا۔ اس عظیم مقصد کے لیے خدمات انجام دینے والے سروس پرووائیڈرز کو تعریفی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔
اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائٹس) نے خصوصی بچوں کے ساتھ گھل مل کر ان کی شمولیتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے بچوں اور شرکاء سے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً معذور بچوں کے والدین، اپنے خیالات، کوششوں اور ہاتھوں کو یکجا کریں تاکہ ہر معذور فرد کے تعلیم، صحت، روزگار اور سماجی شمولیت سے متعلق حقوق ہر سطح پر محفوظ رہیں۔