مانسہرہ تھانہ پھلڑہ پولیس کی کارروائی — منشیات فروش 2 کلو 830 گرام چرس اور ایک عدد پستول سمیت گرفتار.
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی واضح ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں تھانہ پھلڑہ پولیس کی اہم کامیابی۔
منشیات فروشی میں ملوث ملزم افضل ولد وزیر سکنہ گوجرہ کو گرفتار کر لیا۔ جس سے موقع پر 2 کلو 830 گرام چرس اور ایک عدد پستول 30 بور برآمد ہوا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔