پولیس کی بنیادی ذمہ داری عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ہے،ڈی پی او

29

مانسہرہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان نے آج تھانہ گڑھی حبیب اللہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، کوت اور مال خانہ اور تھانہ کی بلڈنگ کا معائنہ کیا اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی بالاکوٹ ڈویژن اور ڈی ایس پی بالاکوٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ نے ڈی پی او مانسہرہ کو علاقے کی امن و امان کی صورتحال اور جرائم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا، مؤثر رسپانس کو یقینی بنانا اور قانون کی بلا امتیاز عملداری کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات کی کارکردگی میں بہتری، شفافیت اور ذمہ دارانہ رویہ ہی بہتر پولیسنگ کی بنیاد ہے، جس کے لیے تمام افسران اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے سرانجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں