بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر شاہد اقبال علوی کے ہمراہ بٹگرام بازار میں فروزن چکن اور گوشت کی دکانوں اور ان کے گوداموں کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران دکانوں، پروسیسنگ ایریاز اور اسٹوریج یونٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ گوشت کی ذخیرہ اندوزی، ٹرانسپورٹیشن اور فروخت کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ٹیم نے صفائی و حفظانِ صحت، کولڈ چین سسٹم، معیاری درجہ حرارت، لیبارٹری ٹیسٹنگ رپورٹس اور ویٹرنری کلیئرنس سے متعلق ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو موقع پر وارننگز جاری کی گئیں جبکہ متعدد دکانوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ایسے معائنے باقاعدگی سے جاری رہیں گے اور قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔