ضلع ایبٹ آباد میں انسدادِ بدعنوانی ہفتہ ، آگاہی واک کا انعقاد

28

ایبٹ آباد: ضلع ایبٹ آباد میں انسدادِ بدعنوانی ہفتہ ، آگاہی واک کا انعقاد۔ضلع ایبٹ آباد میں انسدادِ بدعنوانی ہفتہ بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو کی سربراہی میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

واک میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ امور نوجاناں، اینٹی کرپشن تعلیم سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے شفافیت، دیانتداری اور بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ عوام کو کرپشن کے نقصانات اور اس کے تدارک کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا پیغام دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ صرف اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی آگاہی اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔واک کے آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے اور اچھی حکمرانی کے قیام کے لیے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں