مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ کا لاری اڈہ کا دورہ۔
آج اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے ٹی۔ایم۔اے عملے کے ہمراہ لاری اڈہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اے سی مانسہرہ نے اڈے میں موجود انتظار گاہ، مسافروں کی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ٹرانسپورٹ اسٹینڈ کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ مسافروں کی سہولت اولین ترجیح ہونی چاہیے، صفائی، روشنی اور پینے کے پانی کے انتظامات بہتر کیے جائیں، اور کسی بھی گاڑی کو زائد کرایہ وصول کرنے یا بے قاعدگی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔
اس موقع پر متعلقہ عملے کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ لاری اڈے میں نظم و ضبط، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکورٹی امور کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جا سکیں۔