ہریپور : ڈی پی او ہری پور کا محکمہ پولیس میں میرٹ کی بناء پر تقرریوں کا عمل کاآغاز۔
ڈی پی او ہریپور شفیع اللہ گنڈاپور کامحکمہ پولیس میں میرٹ کی بناء پر تقرریوں ا ور تبادلوں کا آغاز کیا ۔ ڈی پی او ہری پور نے ڈی ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی خانپور ،ڈی ایس پی ہیڈاکواٹرز اور دیگر افسران پر مشتمل پینل نے پولیس افسران ، لیڈی پولیس اورجوانوں سے انٹرویوکیا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے واضح پیغام دیا کہ پولیس میں تمام تقرریاں اور تعیناتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی ۔ شفافیت ،اہلیت اور قانون کی بلادستی ہماری اولین ترجیع ہے ۔