ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر مبینہ طور پر اغواہ

3

ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر مبینہ طور پر اغواہ عدم بازیابی پر ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے طبی عملہ سمیت ہڑتال کا اعلان کر دیا .

لیڈی ڈاکٹر وردہ دو روز قبل ہسپتال سے قریبی دوست کے ہمراہ نکلی جو لاپتہ ہو گئ ڈاکٹر وردہ جس دوست کے ساتھ ہسپتال سے نکلی اس دوست کے پاس 67 تولہ سونا امانت کے طور پر رکھا گیا تھا .

سونا لیڈی ڈاکٹر بیرون ممالک جانے سے قبل رکھوا کر گئ تھی بیرون ممالک واپسی پر دوست سے جمعرات کے روز سونا واپس لینے نکلی اور لاپتہ ہو گئ ہسپتال اور خاندانی زرائع کے مطابق دوست نے ڈاکٹر کو اغواہ کروا لیا ہے پولیس نے قریبی خاتون دوست کو شامل تفتیش کر لیا ہے.

ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ہسپتال کے طبی عملہ نے ہڑتال اور احتجاج کی کال دے دی پولیس 12 گھنٹوں میں ڈاکٹر کو بازیاب کروائے ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں