مانسہرہ : ہزارہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
مالا کنڈ ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، سری نگر، مری اور پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے شدت 4اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی ۔ زلزلے کا مرکز بالاکوٹ کے جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر دور تھا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔