ڈی پی او مانسہرہ کا سخت اقدام ایس ایچ او پھلڑہ لائن حاضر، اختیارات کے ناجائز استعمال پر کارروائی

77

مانسہرہ: ڈی پی او مانسہرہ کا سخت اقدام ایس ایچ او پھلڑہ لائن حاضر، اختیارات کے ناجائز استعمال پر کارروائی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) مانسہرہ، محمد اظہر خان، نے عوامی شکایات اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ پھلڑہ کے ایس ایچ او، قائم علی شاہ کو فوری طور پر لائن حاضر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ریٹائرڈ سکول ٹیچر کے گھراسکی حقیقی بیٹی کے نکاح کی تقریب کے دوران چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور غیر قانونی کارروائیوں کے سنگین الزامات کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او پر عائد اہم الزامات
ایس ایچ او قائم علی شاہ کو لائن حاضر کرنے کی وجہ بننے والے اہم الزامات درج ذیل ہیں
چادر و چاردیواری کی پامالی: بغیر کسی سرچ وارنٹ کے ایک اسکول ٹیچر کے گھر نکاح کی تقریب کے دوران دھاوا بولنا،غیر قانونی گرفتاری و ہتک عزت، شہری کو جھوٹے الزامات (جیسے کلاشنکوف سے فائرنگ) لگا کر گرفتار کرنا، دھمکیاں دینا، اور بعد ازاں کوئی قانونی جواز نہ ہونے پر رہا کر دینا جسمانی تشدد اور حبس بے جا: مدعی (ریٹائرڈ ٹیچر محمد نیاز) کو زبردستی گھسیٹنا، آنکھوں پر پٹی باندھ کر پولیس موبائل میں لے جانا، اور غیر قانونی حبس بے جا و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانا
تقرر و تبادلے برائے بہتر کارکردگی ڈی پی او آفس نے کارکردگی کو بہتر بنانے اور امن و امان کی صورتحال مؤثر طریقے سے قائم رکھنے کے لیے تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں جن میں
ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ حمزہ ایس ایچ او تھانہ بٹل
ایس ایچ او تھانہ بٹل فیصل خلیل ایس ایچ او لاری اڈہ
ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ گلنواز خان کو تعینات کر دیا گیا
​انکوائری آفیسر کا تقرر: ریٹائرڈ ٹیچر محمد نیاز کی درخواست پر ڈی پی او نے ای ایس پی جہانزیب خان تنولی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے تاکہ جلد از جلد رپورٹ پیش کی جا سکے۔ایف آئی آر کی استدعا: درخواست گزار نے انکوائری کے بجائے ایس ایچ او پھلڑہ و دیگر کے خلاف براہ راست ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی تھی۔
​عدالتی کارروائی: درخواست گزار نے وکیل کے ذریعے دفعہ 22A Cr.P.C کے تحت ایڈیشنل سیشن جج 6 کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔
​عدالت نے ڈی پی او مانسہرہ کو 10 دسمبر 2025 کو تفصیلی کمنٹس/جواب جمع کروانے اور ایس ایچ او و دیگر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

​ڈی پی او محمد اظہر خان نے واضح کر دیا ہے کہ پولیس فورس میں اختیارات کا ناجائز استعمال، شہریوں کی تذلیل، اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرض میں غفلت اور بدعنوانی پر سخت اور فوری تادیبی کارروائی کی جائے گی تاکہ قانون کی بالادستی قائم رہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں