لوئر کوہستان: دبیر خوڑ ڈیم پر عوامی دھرنا 21 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے ۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو شدید سردی میں بیٹھے بوڑھوں کی کوئی فکر نہیں ہے تو ہمیں بھی سرکار سے تعاون کی پالیسی پر غور کرنا پڑے گا۔سڑک پر کام شروع نہیں ہوگا تو ہم بھی کوئی دوسرے پراجیکٹ پر کام نہیں چھوڑیں گے۔
ضلع لوئر کوہستان کے علاقہ دبیر اور رانولیہ کے سینکڑوں افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا 21 ویں روز بھی جاری ہے۔
احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوارقومی اسمبلی ملک اورنگزیب اور دیگر کا کہنا تھا کہ واپڈا نے دبیر ڈیم کی تعمیر سے پہلے 3 تحریری معاہدوں مین اس پسماندہ علاقے کی 26 کلومیٹر پختہ روڈ کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی مگر آج تک کام شروع نہ ہوسکا ۔اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ جب تک روڈ کاکام شروع نہیں ہوتا سرکار کیساتھ تعاون نہیں ہوگا۔