ڈی پی او ہری پور کا تھانہ بیڑ،چوکی صوابی میرا اور بدھوڑہ چیک پوسٹ کا دورہ

30

ہریپور : ڈی پی او ہری پور کا تھانہ بیڑ،چوکی صوابی میرا اور بدھوڑہ چیک پوسٹ کا دورہ۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ بیڑ ،چوکی صوابی میرا اور بدھوڑہ چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ڈی پی او ہری پور نے تھانہ و چوکی کی حدود ،ریکارڑ ،حوالات ،روزنامچہ ،کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے افسران کو واضح ہدایات دیں کہ جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں ۔مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں۔

بعد ازاں ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور نے بدھوڑہ چیک پوسٹ کا دورہ کیا ۔جوانوں سے ملاقات کی اور ڈیوٹی سے متعلق ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں