ہریپور : پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا مفرور منشیات فروش اور قاتل شمریز رواں سال اپریل میں لڑی بنوٹہ میں قتل ہونے والے ملک جنید اعوان عرف جونی بٹ ولد جاوید فارسٹر کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ ملزم کے ساتھیوں کو شبہ تھا کہ مقتول ان کی منشیات فروشی کی سرگرمیوں کی مخبری پولیس کو کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وردہ کے اغواء و قتل سے چند روز قبل بھی شمریز نے ایک مشہور منشیات فروش کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا تھا۔ملزمان نے علاقے میں اس قدر دہشت پھیلا رکھی تھی کہ مقامی آبادی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئی، اور پورے گاؤں میں صرف شمریز اور اس کا بھائی ہی رہائش پذیر تھے۔
شمریز نے علاقے کو عملاً نو گو ایریا بنا رکھا تھا۔یہ تمام حقائق ایبٹ آباد پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں کہ اتنے خطرناک مجرم اتنے عرصے تک کیسے دندناتے پھر رہے تھے۔