وحید بلا کے متلعق اہم انکشافات

42

ایبٹ آباد: مبینہ طور پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف ETPB حسن ابدال نے ایک کروڑ روپے رشوت لے کر گردوارہ گلی ایبٹ آباد کے تاریخی گردوارہ کو تباہ کر کے اس میں کپڑوں کا بوتیک بنانے کی اجازت وحید بلا کو دی اور گردوارہ وحید بلا کی دو بیویوں ڈاکٹر وردہ مشتاق کے قتل میں ملوث ردا جدون اور عائشہ وحید کے نام لگایا ۔

یاد رہے کہ محکمہ اوقاف نے قیام پاکستان کے بعد سے کروڑوں روپے اس گردوارے سے کمائے ہیں اور قانون کے تقاضوں کے مطابق گردوارے کی اصل اینٹیک حالت کو قائم رکھتے ہوئے اس کی مرمت پر ایک پیسہ نہیں لگایا جس کی وجہ سے گردوارے کے مین ہال کی چھت گر چکی ہے اور بارش اور گرد و غبار نے گردوارے کے اندر والے ہال کے سٹرکچر کو تباہ کر دیا ہوا ہے ۔

گردوارے کی قدیمی حالت اور سنگ مرمر کی یادگار قدیمی تحریروں والی تختیوں کو وحید بلا گروپ نے تباہ کر دیا ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں