مانسہرہ: مانسہرہ کنگ عبداللہ ھسپتال کے ڈاکٹر کی طرف سے خادم مانسہرہ عبدالوحید قائمقام تحصیل چئیرمین نادر خان بیرسٹر قاسم خان عادل دلاور مولانا مشتاق خان اور پھول خان کےھمراہ مانسہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ھوۓ کہا کہ کنگ عبداللہ ھسپتال ایک سیا اکھاڑہ بن چکا ھے۔
کسی بھی مستحق غریب مریض کی بغیر سفارشی کلچر کے کوئی شنواٰئی نہیں ھوتی اگر کنگ عبداللہ ھسپتال کے عملے کے متعلق علاج معالجے کی بابت کوئی آواز بلند کرے تو اس کی آواز کودبایا جاتاھے خادم عبدالوحید نےکہا کہ گزشتہ روز ایک غریب مریض کو ٹیسٹوں کیلۓ ایک ھفتہ بعد آنے کا کہا تو میں نے اسرار کیا کہ اس کی زندگی گارنٹی کون دے گا۔
بروقت علاج اس کا بنیادی انسانی حق ھے غریب کے حقوق کا مطالبہ کر نے پر میرے خلاف آناً فاناًتھانہ سٹی میں ناحق حائق کے برعکس ایف آئی درج کرلی یہ میرا قصور انہوں نے کہا لو کل گورنمنٹ ایکٹ ھمیں مسائل کی نشاندہی کا حق دیتا ھے۔
دیگر مقررین نے کہا کہ ھسپتال ایک پبلک مقام ھے علاج معالجہ کا حق ھر شہری کا بنیادی انسانی حق ھے ایسے ڈاکٹرز کو پہلے اخلاقیات کادرس دیا جاۓ۔