اقدام قتل کے ملزم آزان بٹ کو کریمنل لائر ملک مجاہد اعوان ایڈوکیٹ نے ٹرائل کورٹ سے ہی باعزت بری

94

ایبٹ آباد: سپریم کورٹ سے بھی ضمانت مسترد: اقدام قتل کے ملزم آزان بٹ کو کریمنل لائر ملک مجاہد اعوان ایڈوکیٹ نے ٹرائل کورٹ سے ہی باعزت بری کروا دیا۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر بشیر بٹ کے بیٹے آزان بٹ نے 22 جولائی 2024ء کو تھانہ سٹی کی حدود ملکپورہ پارک میں شہباز احمد ولد محمد مشتاق سکنہ ملکپورہ پر تشدد کیا۔

شہباز علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں گیا تو ملزم آزان بٹ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے شہباز احمد کو شدید زخمی کر دیا۔

تھانہ سٹی میں شہباز احمد کی مدعیت میں آزان بٹ کیخلاف زیر دفعات:
324/337-A, 337-L/34 پی پی سی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 15ڈبل اے کے پی پی کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد ملزم آزان بٹ کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ، ایڈیشنل سیشن جج، ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے خارج کی گئی۔

کچھ عرصہ بعد ملزم کی جانب سے دوبارہ سیشن اور پھر ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی جو کہ عدالت نے خارج کر دیں۔

جس کے بعد یہ مقدمہ کریمنل لائر ملک مجاہد اعوان ایڈوکیٹ کو دیا گیا۔ ملک مجاہد اعوان ایڈوکیٹ نے ٹرائل کے دوران ہی ملزم آزان بٹ کو مقدمے سے باعزت بری کرا دیا۔

واضح رہے کہ ملزم آزان بٹ سال 2016ء میں قتل ہونے والے مشہور تاجر اختر حسین گامی کے کیس میں بھی گرفتار ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں