دوسال قبل مدرسے میں بچے کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے قاری نے ایک اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

77

ایبٹ آباد : بااثر افراد کی پشت پناہی: دوسال قبل مدرسے میں بچے کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے قاری حسن فاروقی نے ایک اور بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

میرپور پولیس نے مدرسے قاری حسن فاروقی کو کمسن طالبعلم کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم قاری حسن فاروقی پر اس سے قبل بھی اکتوبر 2023ء میں بانڈہ بٹنگ کے ایک مدرسے میں 14 سالہ طالبعلم کے ساتھ مبینہ بدفعلی کا مقدمہ درج ہو چکا تھا، جو تھانہ سکندرآباد میں مقدمہ نمبر 17 کے تحت دفعہ 377، 511 اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔ تاہم وہ مقدمہ قانونی کارروائی کے بعد انجام تک نہ پہنچ سکا۔

حالیہ واقعے میں سرسید کالونی منڈیاں کے رہائشی 14 سالہ طالبعلم نے تھانہ میرپور میں رپورٹ درج کروائی کہ وہ مدرسہ حدیقتہ العلوم کا طالبعلم ہے، جہاں 17 دسمبر کی رات ملزم قاری نے مبینہ طور پر اسے اپنے کمرے میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ بچے کی رپورٹ پر قاری حسن فاروقی کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 1799 کے تحت دفعہ 377، 511 اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ میں دوبارہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر الزامات ثابت ہوں تو ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں