کالا پل ایبٹ آباد کے علاقے میں انڈر پلی سود کا منظم نیٹ ورک گزشتہ پندرہ سال سے زائد عرصے سے سرگرم

58

ایبٹ آباد: کالا پل ایبٹ آباد کے علاقے میں انڈر پلی سود کا منظم نیٹ ورک گزشتہ پندرہ سال سے زائد عرصے سے سرگرم ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بااثر گروہ کے خلاف مختلف تھانوں میں درجنوں ایف آئی آرز بھی درج ہو چکی ہیں، تاہم اثر و رسوخ کے باعث کارروائیاں منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکیں۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ تحصیل کے چیئرمین پر بھی اسی انڈر پلی سودی نیٹ ورک کے چالیس کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ نیٹ ورک پچاس لاکھ روپے مالیت کی گاڑی سود پر ستر لاکھ روپے کی ٹائم پر فراہم کرتا ہے۔ مقررہ مدت میں رقم کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں گاڑی زبردستی واپس لے لی جاتی ہے اور بعد ازاں اسے تقریباً تیس لاکھ روپے میں فروخت کر دیا جاتا ہے، جبکہ متاثرہ شخص پر بدستور پچاس لاکھ روپے کا سود ڈال دیا جاتا ہے۔

ان غیر قانونی مالی معاملات کو نمٹانے کے لیے ایبٹ آباد کے بعض نامی گرامی جرگہ ارکان بھی مبینہ طور پر کردار ادا کرتے ہیں، جو انڈر پلی سودی نیٹ ورک اور متاثرہ فریقین کے درمیان معاملات طے کرواتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں