یہ منظر یورپ یا امریکہ کا نہیں نا ہی یہ لاہور کراچی ہے

97

ہریپور : یہ منظر یورپ یا امریکہ کا نہیں نا ہی یہ لاہور کراچی ہے جناب یہ آپکا ہمارا اپنا گرلز ڈگری کالج ہری پور ہے جہاں پر مخلوط گانے کا انتظام کیا گیا، یہ پی ٹی آئ کی ریاست مدینہ کا شہر ہری پور ہے۔

ہری پور کی عوام غیرت مند عوام ہے اپنی بیٹیوں کو پڑھانے کے لیے کالج بھیجتے ہیں ہمیں بتایا جائے یہ پروگرام کس کی مرضی سے ہوا کون کون اس میں ملوث ہے پختونخواہ حکومت کدھر تھی اور کیا حکومت کی مرضی اور باقاعدہ سرپرستی میں یہ سب کنجر خانہ ہوا؟

ذمہ داران یاد رکھیں اس واقعہ میں ملوث افراد، پرنسپل سمیت باقی استانیں اور ملازمین جن نے بارےمیں یہ بھی سنا گیا کہ انہوں نے ان لڑکوں کو بچیوں سے ملوایا اور فون نمبرز تک کا تبادلہ کروایا گیا۔ بہت سے والدین اور سول سوسائٹی کا کہناہے کہ اگر اس بدترین واقعےپر اگر کاروائی نا ہوئی اور پرنسپل سمیت ان تمام ٹیچرز اور ملازمین اور ان سب کےدرپردہ آقاوں کو سامنےلا کر انھیں کیفرکردار تک نا پہنچایاگیا تو ہم لوگ روڈ پے آئیں گے۔

شازیہ جدون، بابر نواز خان، یوسف ایوب خان، گوہر نواز خان، اکبر ایوب خان، ارشد ایوب خان، ملک عدیل اقبال، سمی اللہ خان، ڈی ای او فی میل، کمشنر ہزارہ، ڈی سی ہری پور اور باقی تمام عوامی نمائندے اس بدترین واقعےپر اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ شہر آپ سمیت ہم سب کا ہے اور ہماری بچیاں اس کالج میں پڑھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں